چارسدہ میں دو روزہ پولیو مہم،موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

اسٹاف رپورٹ


چارسدہ   :   چارسدہ ضلع بھر میں آج دو روزہ پولیو مہم شروع دوران مہم دو روز کے لئے موٹر سائیکل چلانے اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی  ہوگی۔

آج ضلع بھر کی تین تحصیلوں میں پانچ سال سے کم عمردو لاکھ چھياليس ہزار نوسو بچوں کو پوليو کے قطرے پلائے جائيں گے، جس کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے چھ سو اکاون ٹیمیں تشکيل دے دی گئی ہیں، جب کہ ٹيموں کی  مانیٹرنگ کے لئے ايک سو پنتاليس سپروائزر ڈیوٹی سرانجام ديں گے۔

پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور سیکیورٹی کے لئے تيرہ سو پولیس اہل کار تعینات کئے گئے ہيں، دوران مہم غیر قانونی طور پر مقیم غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کی نقل و حرکت پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے، ضلع بھر کے تین تحصیلوں میں تحصیل شبقدر کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔ سماء

google

rizvi

brown

Tabool ads will show in this div