چیف جسٹس نے پی آئی اے کو جہازوں سے قومی پرچم ہٹانے سے روک دیا

چیف جسٹس نے قومی ائرلائن کو جہازوں سے قومی پرچم ہٹانے سے روک دیا۔ چيف جسٹس نے ريمارکس ديے کہ جھنڈے کی جگہ ایک جانور کی تصویر لگائی جارہی ہے۔

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کی جانب سے جہازوں پر سے قومی پرچم کی تصویر ہٹانے کے فیصلے کا نوٹس لے لیا۔ نئے لوگو کے تحت جہازوں پرسے قومی پرچم ہٹا کرمارخور کی تصویریں پرنٹ کرنے سے روک دیا گیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جھنڈے کی جگہ ایک جانور کی تصویر لگائی جارہی ہے۔ ایم ڈی پی آئی اے سے استفسارکیا کہ ایک جانورپینٹ ہونے پر کتنی لاگت آئے گی؟۔

ایم ڈی نے عدالت کو بتایا کہ ایک جہاز پر27 لاکھ کی لاگت آئے گی جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ لاگت 27 نہیں 34 لاکھ روپے ہے۔ کیا پی آئی اےمنافع بخش ہےجو ایسے کام کررہی ہے۔ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ حکومت نےپی آئی اے کو 20 ارب کا بیل آؤٹ پیکج دیا، رقم بہتری کیلئے دی گئی ہے، جہاز پینٹ کرنے کے لیے نہیں۔

چیف جسٹس نے گزشتہ رات لاہور سے اسلام آباد کی فلائٹ میں تاخیر سے متعلق استفسارکرتے ہوئے کہا کہ کل رات میری فلائٹ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی، تاخیر کی کیا وجہ ہے؟ جس پر ایم ڈی نے بتایا کہ جہازکی مرمت تاخیر کی وجہ بنی۔

CHIEF JUSTICE

national flag

Tabool ads will show in this div