کراچی والوں کے پاس منزل بھی ہے رہنما بھی: بلاول بھٹو

مزار قائد پرسیاسی قوت دکھانے کے دوران گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ کراچی والوں کے پاس منزل بھی ہے اور رہنما بھی۔

بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ بارہ مئي کا ذمہ دارایم کیوایم رہنما وسیم اختر کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ سانحہ کا ذمہ دار آج کراچي کا میئرہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی نشانے پررکھنے والے بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ نئے نعرے کے ساتھ کراچی والوں کو ورغلا رہے ہیں۔

بلاول نے مزید کہا کہ کوٹہ سسٹم ميرے نانا بھٹو نے شروع نہیں کیابلکہ شہید لیاقت علی خان نے شروع کیاتھا۔ بولے کہ ایم کیوایم والےکراچی کابجٹ کھانےکوایک ہوگئے ہیں۔ رابطہ کمیٹی کے10سرکاری ملازمین کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ ایم کیوایم کہتی ہےلاڑکانہ والےکوحکومت کرنےنہیں دیں گے لیکن لاڑکانہ اور کراچی دونوں سندھ کا حصہ ہیں۔

چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ میری عمر پر نہ جائیں میں تين نسلوں کا نچوڑ ہوں۔

PTI

IMRAN KHAN

BILAWAL BHUTTO

12 may 2007

Tabool ads will show in this div