فٹبالر کا طویل کک مارنے کا ریکارڈ

برازیل کے فٹ بالر نے طویل ترین کِک لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

مانچسٹر سٹی سے کھیلنے والے 24 سالہ برازیلین کھلاڑی ایڈرسن سینتانا موریس نے گراؤنڈ میں پریکٹس کرتے ہوئے اتنی طویل کِک لگائی کہ پچھلے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے۔

 

ایڈرسن کی لگائی گئی کِک کے نتیجے میں فٹ بال 75 اعشاریہ 3 میٹر دور جا کر گری۔ کِک کی رفتار اور فاصلے کے ریکارڈ کے مطابق یہ اب تک کی سب سے تیز رفتار اور طویل کِک ہے، جب کہ اس سے قبل طویل ترین کِک صرف 75 میٹر تھی۔

موقع پر موجود گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے ایڈرسن کے اس ریکارڈ کی تصدیق کی۔

 

اینڈرسن اپنے ایوارڈ کے ہمراہ

 

اس سے قبل گراؤنڈ میں کک لگاتے ہوئے

world record

MANCHESTER CITY

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div