پیرس میں چاقو سے حملہ،2 افراد ہلاک، 4 زخمی

May 13, 2018

فرانس کے دار الحکومت پیرس میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک، جب کہ چار کو زخمی کردیا۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے، فرانسیسی پولیس نے ملزم کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور الله اکبر کے نعرے لگا رہا تھا۔ واقعہ کی دہشت گردی کے تناظر میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب داعش نے حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، حملے کے محرکات کے بارے ميں معلوم نہيں ہوسکا۔ دوسری جانب اوپرا ضلع ميں پيش آنے والے واقعہ ميں زخمي ہونے والوں ميں سے دو کي حالت تشويشناک ہے۔

فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ آزادی کے دشمنوں کے آگے ہار نہیں مانیں گے۔ فرانس نے ایک بارپھر آزادی کے لیے دیئے گئے خون کی قیمت چکائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کو مارنے والے پولیس افسران کو فرانسیسی عوام کی جانب سے سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔

 

عيني شاہدين کے مطابق پوليس نے ٹيزر گن کے ذريعے پہلے حملہ آور کو پکڑنے کي کوشش کي، ليکن ناکامي پر دو گولياں مار کر ہلاک کرديا۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ ميں ٹربيس شہر ميں ايک مسلح شخص نے تين افراد کو ہلاک کرديا تھا، جو بعد ميں پوليس کي فائرنگ سے مارا گيا تھا۔

KNIFE ATTACK

Tabool ads will show in this div