ملتان میں 70 سے زائد والدین کا بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار

اسٹاف رپورٹ

ملتان : ملتان میں 73 سے زائد والدین نے اپنے بچوں کو پولیو ويکسين پلانے سے انکار کردیا، محکمہ صحت نے واقعے پر ايکشن ليتے ہوئے پوليس سے مدد طلب کرلی ہے۔

ملتان میں 3 روزہ انسداد پوليو مہم میں 8 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ليکن 73 کے قريب والدین ايسے بھی ہيں جنہوں نے بچوں کو ويکسين پلانے سے انکار کردیا۔

واقعے پر محکمہ صحت نے ايکشن ليتے ہوئے پولیس کی مدد حاصل کرلی، جو بچوں کو قطرے نہ پلانے پر والدین کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی کرے گی۔ سماء

brown

بچوں

street

Tabool ads will show in this div