چیف جسٹس نے 12 مئی کیس کی فائل طلب کرلی

گيارہ سال پرانے زخم پھر تازہ ہوگئے کراچی کے دورے پر آئے چیف جسٹس نے بارہ مئی کیس کی فائل طلب کرلی، چيف جسٹس نے کہا کہ بارہ مئي کو کراچی میں المناک واقعہ ہوا کیس کا جائزہ لیں گے۔

کراچی میں گیارہ سال پہلے سانحہ ہوا، لواحقين کے زخم آج تک نہ بھرسکے، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری آمد پر چیف جسٹس نے سانحہ بارہ مئی کیس کی فائل طلب کرلی ۔

چیف جسٹس نے کہا بارہ مئی کو کراچی میں المناک واقعہ ہوا، چیف جسٹس نے بیرسٹر فیصل صدیقی سے استفسار کیا کہ کیا سانحہ بارہ مئی کی تحقیقات نہیں ہوئیں؟ بیرسٹر فیصل صدیقی نے کہا سندھ ہائی کورٹ میں معاملہ زیرسماعت ہے ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے12مئی کیس کی فائل طلب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیس نمبر دیں ہم جائزہ لیں گے۔

 

CJP

CLASH

iftikhar chaudary

12 may 2007

Tabool ads will show in this div