کوئٹہ،اٹھارہ یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم جاری
اسٹاف رپورٹ
کوئٹہ : کوئٹہ کے 18 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا فیز آج بھی جاری ہے۔
اینٹی پولیو سیل بلوچستان کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوسرے فیز کا آج تیسرا اور آخری روز ہے، شہر کی اٹھارہ یونین کونسلوں میں دو لاکھ 28 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔
انسداد پولیو مہم کے لئے 478 میڈیکل ٹیمیں فرائض سرانجام دے رہی ہیں، انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں شہر کے مختلف مقامات پر فکسڈ اور ٹرانزٹ پوائنٹ بھی تشکیل دئیے گئے ہیں، ہر میڈیکل ٹیم کیساتھ پولیس کے چار اہل کار تعینات ہیں، اس کے ساتھ ساتھ بی سی اور ایف سی کی بھی سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، روٹین ایمیونائزیشن کے تحت مہم کل بھی جاری رہے گی۔ سماء
میں
کی
Inqilab March
بعد
جاری
investment
تبولا
Tabool ads will show in this div