بل گیٹس کا عمران خان کو فون،سانحہ پشاور پر افسوس کا اظہار

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ:


اسلام آباد   :   بل گیٹس نے عمران خان کو ٹیلی فون کر کے سانحہ پشاور پر افسوس کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پولیو سے بچاؤ کیلئے بھی تعاون کریں گے۔

بل گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور دنیا کی امیرترین شخصیت نے چیئرمین تحریک سے فون پر بات چیت کے دوران پشاور آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردی کی مذمت کی اور بچوں سمیت بے گناہ افراد کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے خیبرپختونخوا میں صحت کا انصاف مہم کی کامیابی پر عمران خان کو مبارک باد دی۔ بل گیٹس نے پیشکش کی کہ وہ اس مہم کیلئے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں اور صوبے میں پولیو کے خاتمہ کیلئے بھی تعاون کریں گے۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب خیبرپختونخوا پولیو سے پاک ہو جائے گا۔ سماء

کا

پر

کو

elvis

role

عمران خان

Tabool ads will show in this div