کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

بن قاسم پاور پلانٹ کے یونٹ کی فنی خرابی دور آٹھویں روز بھی دور نہیں کی جاسکی، جس کے بعد شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں اعلان کردہ لوڈ شینڈنگ کے ساتھ کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی علاقوں میں بھی 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہیں رک سکا۔ کے الیکٹرک ترجمان نے تین روز میں لوڈشیڈنگ کی صورت حال معمول پر لانے کا دعوی کیا تھا۔

بن قاسم پاورپلانٹ کے یونٹ کی تکنیکی خرابی 8 دن بعد بھی دور نہ کی جاسکی، پاور پلانٹ کے یونٹ کی خرابی کے سبب کے الیکٹرک کو 600 سے 700 میگا واٹ شارٹ فال کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ ٹربائن کے ایک بڑے پرزے کی خرابی کے باعث بن قاسم کا ایک یونٹ متاثر ہوا ہے جو بیرون ملک سے منگوایا گیا ہے۔ یونٹ کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، صورت حال کی مکمل بحالی میں 3 سے 4 روز مزید درکار ہیں۔

ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق شہر کے صنعتی علاقے اور واٹر بورڈ کے بڑے پمپنگ اسٹیشنز لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی ہیں جب کہ کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔

K ELECTRIC

Loadshedding

Bin Qasim power plant

Tabool ads will show in this div