چار سدہ میں تین روز پولیو مہم جاری

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


چارسدہ   :   چارسدہ شہر بھر میں آج سے تین روزہ پولیو مہم کا اغاز کر دیا گیا ہے، مہم سولہ سترا اور اٹھارہ مارچ تک جاری رہے گی۔

پولیو مہم میں دو لاکھ تريسٹھ ہزار تين سو سنتيس بچے جن کی عمریں پانچ سال سے کم ہیں، ان کو قطرے پلائے جائيں گے، مہم کے دوران نو مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔ مہم کے دوران چھ سو پچہتر ٹيميں اور ايک سو چھياليس مانيٹرنگ ٹيميں کام کريں گی۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے دوران مہم تین روز کیلئے اسلحہ اور موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی، ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ احکامات کے مطابق قطرے نہ پلانے والے والدین کے حلاف کارروائی کا حکم جاری کرديا گيا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفيع اللہ خان کا کہنا ہے کہ ضلع بھر کے تین تحصیلوں میں تحصیل شبقدر انتہائی حساس قراردیا گیا ہے، حساس ترین علاقوں میں پولیس کے ساتھ ایف سی کی خدمات بھی لی جارہی ہے۔ سماء

میں

چار

Inqilab March

جاری

arafat

brown

روز

Tabool ads will show in this div