باجوڑ ایجنسی میں پولیو ٹیم پر حملہ،پولیو ورکر جاں بحق

ویب ایڈیٹر:


باجوڑ ایجنسی   :   براہ کمانگرہ میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں ایک پولیو ورکر جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے علاقے براہ کمانگرہ میں دہشت گردوں نے گھات لگا کر انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر حملہ کردیا، حملے میں ایک پولیو ورکر جاں بحق، جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا، زخمی پولیو ورکر کو ابتدائی طبی امداد کیلئے تحصیل اسپتال ناؤگئی منتقل کردیا گیا ہے، حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تین تھی۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ سماء

میں

hsbc

brown

violation

Tabool ads will show in this div