تجارتی خسارے نے سابقہ ریکارڈز توڑ دیئے

تجارتی خسارے نے تمام ریکارڈز توڑ دیئے، رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 30 ارب 21 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اپریل 18-2017ء ميں تجارتی خسارہ بڑھ کر 30 ارب 21 کروڑ ڈالر ہوگيا جو گزشتہ سال کی نسبت 14 اعشاريہ 3 فیصد زیادہ ہے۔

ایف بی ایس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران 19 ارب 49 کروڑ ڈالر مالیت کی اشیاء برآمد کی گئیں جبکہ بیرون ملک سے 49 ارب 41 کروڑ ڈالر کا سامان بھی منگوایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات، خشک دودھ، ڈرائی فروٹ، چائے، مصالحہ جات اور دالوں سمیت اشیائے ضروريہ کی درآمد ميں اضافہ ہوا جبکہ موبائل فونز، ٹرانسپورٹ اور ٹیکسٹائل کی درآمد بھی بڑھ گئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے مقابلے میں برآمدات میں 133.6 فیصد اضافہ ہوا۔

ایف بی ایس رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق حکومتی دعوؤں کے برعکس پاکستانی معیشت مشکل میں نظر آرہی ہے۔

 

FBS

trade deficit

Tabool ads will show in this div