بنوں میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا،اہلکار شہید
بنوں جنرل بس اسٹینڈ کوہاٹ روڈ پر پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں اہلکار شہید، جب کہ دس افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق موبائل کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے کی زد میں آکر چھ راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔ بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے سے دیگر تین گاڑیوں اور دو موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا، جب کہ دھماکے سے قریب واقع دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
پولیس کے مطابق شہید اہل کار اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

واقعہ کے بعد علاقے میں سرچنگ کا عمل جاری ہے۔ کسی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
police mobile
IED Attack
تبولا
Tabool ads will show in this div