بلوچستان : قلعہ سیف اللہ میں کرومائٹ کی کان منہدم، 5 افراد جاں بحق

اسٹاف رپورٹ


کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں کرومائیٹ کی کان منہدم ہونے سے 5 کانکن جاں بحق ہوگئے۔


مقامی انتظامیہ کے مطابق حادثہ قلعہ سیف اللہ کی تحصیل مسلم باغ کے قریب  نسئی کے مقام پر پیش آیا، بارش کے باعث کرومائیٹ کی کان میں 5 جمع ہوگیا تھا، جس سے کان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔


کان میں حادثے کے باعث ملبے تلے دب کر 5 کانکن جاں بحق ہوگئے، اطلاع ملنے پر مزدورں اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں۔


امدادی کارروائیوں کے دوران 2 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ باقی لاشیں نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ سماء

میں

کی

MQM

kidnap

بلوچستان

mortars

Tabool ads will show in this div