حکومت اور اپوزیشن میں نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہوگیا

حکومت اوراپوزیشن کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پراتفاق ہوگیا۔ نام کا اعلان پندرہ مئی کو کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزيراعظم شاہد خاقان عباسي اور وہ نگراں وزیراعظم کیلئے چھ میں سے ایک نام پرمتفق ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ میں بہت اچھا رازداں ہوں، وقت سے پہلے نام نہیں بتاؤں گا۔ پہلے نام سامنے آجائے تو میڈیا اس کا تیا پانچہ کردیتا ہے۔ پندرہ مئي کونگراں منتظم کے نام کا اعلان کروں گا۔

خورشید شاہ کے مطابق نگران وزيراعظم ایک اچھا منتظم اور سب کے لیے قابل قبول ہوگا۔

KHURSHEED SHAH

opposition leader

PM shahid khaqan abbasi

interim setup

caretaker PM’s name

Tabool ads will show in this div