دمہ قابل علاج ہے، پاکستان میں ایک کروڑ 40 لاکھ متاثر افراد

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : آپ دمہ پر قابو پاسکتے ہیں، اس عزم کے ساتھ آج دمے کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے، پاکستان میں ايک کروڑ 40 لاکھ افراد اس مرض ميں مبتلا ہیں۔

دمہ يا سانس کی تکليف، ترقی پذير ممالک ميں اس بيماری سے اموات کی شرح ميں اضافہ ہورہا ہے، پھیپھڑوں کی عام دائمی بیماری دمے کے 2 بڑے اسباب ہیں، سوزش اور سانس کی نالیوں میں بلغم کا پیدا ہونا، ماہرين صحت دمے پر قابو پانے کيلئے علاج اور احتیاط تجویز کرتے ہیں۔

دنيا بھر ميں 30 کروڑ افراد دمے کے مرض ميں مبتلا ہيں، پاکستان ميں تقريباً ايک کروڑ 40 لاکھ افراد اس مرض کے ساتھ جی رہے ہيں، ان ميں 51 فیصد بالغ اور 32 فیصد نابالغ افراد شامل ہیں۔

ماہرين نے خبردار کيا ہے کہ اگر ماحولیاتی آلودگی پر قابو نہ پایا گیا تو دمے کے مریضوں کی تعداد آئندہ دہائی تک 10 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔ سماء

MQM

ایک

Gujranwala

کروڑ

reuters

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div