ویکسین اسکینڈل، ڈاکٹر سویتا کو بچانے رمیش کمار میدان میں آگئے

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : ویکسین اسکینڈل میں ملوث ای پی آئی کی ڈپٹی نیشنل پروگرام مینجر ڈاکٹر سویتا کمار کو بچانے کیلئے اُن کے شوہر رکن قومی اسمبلی رمیش کمار میدان میں آگئے، موصوف اپنی اہلیہ کی گرفتاری کے فیصلے کی خبر نشر کرنے پر سماء سے ناراض ہوگئے۔

ایم این اے رمیش کمار کو طاقت کا خمار، سماء نے 32 کروڑ کی ویکسین ضائع کرنے کے مقدمے میں نامزد ان کی اہلیہ سویتا کمار کی گرفتاری کے فیصلے کی خبر دی تو موصوف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سماء کو برا بھلا کہنا شروع کردیا، ایف آئی اے دفتر میں ڈائریکٹر اور تفتیشی افسر پر رعب ڈالنے آئے تو ایک بار پھر سماء پر غصہ نکالا۔

یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ایم این اے کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کیس میں نامزد اہلیہ کو بچانے کیلئے ایف آئی اے آفس جاکر متعلقہ حکام پر دباؤ ڈالے، کیس میں 5 ملزمان پکڑے جاچکے، ڈاکٹر سویتا کمار کو اب تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟۔

ڈاکٹر سویتا کمار کے حوالے سے ایف آئی اے نے وزارت صحت کو ان کے چارٹر آف ڈیوٹی اور تعینات کے وقت کے متعلق خط لکھا ہے، مطلوبہ معلومات ملنے کے بعد وارنٹ حاصل کرکے ان کی گرفتاری کی جائے گی۔

وزارت صحت نے اپنی رپورٹ میں ڈاکٹر سویتا کو بطور ڈپٹی نیشنل پروگرام مینجر غفلت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹا دیا تھا، سماء اپنی خبر اور مؤقف پر قائم ہے۔ سماء

universities

اسکینڈل،

Tabool ads will show in this div