خلائی مخلوق کو خلاء میں بھیج دینگے، رانا ثناء اللہ

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/Rana-Sana-Interview-10-05.mp4"][/video]

رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ خلائی مخلوق کو اس مرتبہ خلاء ميں بھيج ديں گے، خلائی مخلوق کا محدود کردار تمام انتخابات ميں رہا ہے، اس بار خلائی مخلوق الیکشن لڑ رہی ہے۔

سابق وزیراعظم نے خلائی مخلوق کا شوشہ چھوڑا تو مسلم لیگ ن کے رہنماء بھی رائے دینے میدان میں آگئے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اراکین قومی اسمبلی نے کھل کر تنقید کی۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ خلائی مخلوق اليکشن لڑرہی ہے، گزشتہ انتخابات میں بھی ان کا محدود کردار رہا ہے، خلائی مخلوق کو خلاء میں بھیج دینگے۔

سماء کے سوال پر وہ بولے کہ عمران خان بتا چکے ہيں خلائی مخلوق کون ہے، ن ليگ کیخلاف اليکشن سيل بنا ہوا ہے، پی ٹی آئی کے اميدواروں کا فيصلہ وہی کررہے ہيں۔

PM

RANA SANA ULLAH

Khalai Makhlooq