کراچی میں نگلیریا نے ایک اور جان لے لی

اسٹاف رپورٹ


کراچی   :   کراچی میں نگلیریا نے ایک اور جان لے لی، پچیس سالہ سفیان حب چوکی زہرہ گوٹھ کا رہائشی تھا، رواں سال نگلیریا سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

پچیس سالہ سفیان کو تیز بخار اور سر درد کی شکایت پرنجی اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ٹیسٹ کے بعد نگلیریا کی تشخیص کردی، مریض کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مریض چل بسا، محکمہ صحت کے مطابق یہ اس سال کی پانچویں ہلاکت ہے، اُدھر واٹر بورڈ نے شہر کے مختلف علاقوں سے پانی کے نمونے اکھٹے کرلیے ہیں اور جانچ پڑتال جاری ہے۔ سماء

اور

میں

burger

نے

ایک

internet

decade

Tabool ads will show in this div