وکلا کی جعلی ڈگریوں پرچیف جسٹس کا ازخود نوٹس

سپریم کورٹ نے وکلا کی جعلی ڈگریوں پراز خود نوٹس لے لیا۔ تمام بار کونسلز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں تمام لائسنس یافتہ وکلا کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دے دیا گیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثارنے پائلٹس کی جعلی ڈگریوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ہی وکلا کی جعلی ڈگریوں پربھي سوموٹو نوٹس لے ليا۔

تمام بارکونسلزکو ایک ماہ میں لائسنس یافتہ وکلا کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دیے دیا گیا۔ چیف جسٹس نے بارکونسلز سے شکوہ کیا کہ يہاں سے تعاون نہیں مل رہا ہے۔ کئی وکلاء نے قانون کی ڈگری کے بغیر لائسنس حاصل کیے جبکہ بعض بغیر لائسنس کے ہی وکیل بنے ہوئے ہیں۔

سپريم کورٹ نے اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بھی تعاون کی ہدایت کی ہے۔

CHIEF JUSTICE

hec

Tabool ads will show in this div