سندھ بجٹ: گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے بری خبر

May 10, 2018

سندھ حکومت نے گاڑی کے شوقین افراد پر بم گرانے کا فیصلہ کا کرلیا ۔

امپورٹڈ گاڑیوں کے ٹیکس میں سو فیصد اضافہ کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔ ڈیڑھ سو سی سی موٹر سائیکل رکھنے والوں پرتین گنا زیادہ ٹیکس لگے گا ۔

سندھ حکومت کی بجٹ تجاویز کے مطابق، امپورٹڈ گاڑیوں کے ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کی تجویز ہے۔ فیس ایک لاکھ سے بڑھا کر دو لاکھ روپے کی جائے گی ۔

مزید براں، 150 سی سی موٹر سائیکل رکھنے والوں پرتین گناہ زیادہ ٹیکس لگے گا۔

اسپورٹس بائیک پرفیس 1500 سے بڑھا کر 5 ہزارکرنے کی تجویز ہے۔

سی این جیز، پیٹرول پمپ اسٹیشن کی فیس 2500 سے بڑھا کر 5 ہزارکردی گئی۔

نئی تجاویز کے مطابق، ہزار، 13سو،25سوسی سی کی گاڑیوں پر 25 فیصد اضافی رجسٹریشن فیس وصولی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موٹر سائیکل ٹرانسفر کی فیس میں 50% اضافے کی تجویز ہے ۔

رکشہ کے ٹیکس میں بھی 50 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

sindh budget

Budget 2018-19

Tabool ads will show in this div