آئندہ سال شیڈول ورلڈ کپ آخری ٹورنامنٹ ہوگا، شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے کرکٹ کو خیر باد کہنے کا عندیہ دے دیا، کہتے ہیں کہ آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ میرے کیریئر کا آخری بڑا ون ڈے ٹورنامنٹ ہوگا تاہم 2020ء میں آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کپ میں ملک کی نمائندگی ہدف ہے۔

سابق کپتان اور تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے 1999ء میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا، 19 سالہ کیریئر کے دوران انہیں 35 ٹیسٹ، 252 ون ڈے اور 89 ٹی 20 بین الاقوامی میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے جبکہ انہیں پاکستان کی جانب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 3 میچز میں شرکت کی ضرورت ہے۔

اپنے ایک بیان میں شعیب ملک کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی میرے لئے باعث اعزاز ہے اور اس وقت بھی ٹیم کا حصہ ہونے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔

وہ کہتے ہیں کہ 2019ء ورلڈ کپ میرے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہوگا لیکن میں 2020ء میں شیڈول ورلڈ ٹی 20 کپ بھی کھیلنا چاہتا ہوں، ہدف کے حصول کیلئے میں اپنی کارکردگی میں تسلسل رکھنے اور فٹنس برقرار رکھنے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔

T20

world cup 2019

Tabool ads will show in this div