کراچی میں جان لیوا گرمی نے مزید بائیس جانیں لے لیں

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ :


کراچی : شہر میں جان لیوا گرمی میں قاتل لوڈ شیڈنگ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید بائیس افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد گرمی سے ہلاکتیں گیارہ سو تیس تک پہنچ گئی ہیں۔

تاریخ کی بدترین گرمی نے کراچی میں قیامت صغریٰ برپا کردی، قاتل گرمی کئی افراد کی جانیں لے گئی، 24 گھنٹوں میں ہیٹ اسٹروک کے مزید چھبیس مریض دم توڑ گئے، دس روز کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد گیارہ سوتیس ہوگئی۔

جناح اسپتال میں جاں بحق افراد کی تعداد تین سو چون ہوگئی، پٹیل اسپتال میں اب تک چھتیس افراد کی لاشیں لائی گئیں، ہیٹ اسٹروک کا شکار ہونےوالےمریض بھی مختلف اسپتالوں میں لائے جا رہے ہیں، جب کہ شہر میں آرمی، نیوی اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ہیٹ اسٹروکس کیمپس لگائے گئے ہیں، جن میں مریضوں کی طبی امداد دی جارہی ہے۔ سماء

Tabool ads will show in this div