کراچی بدستورہیٹ اسٹروک کاشکار،مزید15مریض جاں بحق،تعداد1145ہوگئی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی : شہر قائد میں قہر انگیز گرمی سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، قاتل گرمی کا شکار افراد کی تعداد گیارہ سو پینتالیس ہوگئی۔

یکم رمضان کو ڈيڑھ سو افراد کی ہلاکت نے پورے ملک کوجھنجھوڑ ڈالا، سورج آگ برساتا رہا۔ گرمی موت بانٹتی رہی، بیس جون کو ہلاکتوں کی تعداد دگنی یعنی تین سو سے تجاوز کر گئی۔ اکیس جون کو ہیٹ اسٹروک کے شکار بنے ڈیڑھ سو شہری، بائیس جون کو گرمی کی شدت میں کچھ کمی آئی لیکن ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھما اور سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

پانچویں روزے کو ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر سات سو تک جا پہنچی، چوبیس جون کو شہر بھر کے اسپتالوں میں ہلاکتیں بڑھ کر آٹھ سو اٹھتیس ہو گئیں، پچیس جون کو سورج کے قتال نے ہلاکتوں کا گراف ایک ہزارپینتالیس تک پہنچا دیا۔ چھبیس جون کو گرمی کی شدت میں کمی کے باوجود چوبیس افراد جان کی بازی ہار گئے، ستائیس جون کو بائیس، جب کہ اٹھائیس جون کو مزید چھبیس مریض دم توڑ گئے۔ سماء

Tabool ads will show in this div