کراچی والوں کو بیمار مرغیاں کھلا دی گئیں

کراچی : شہر کراچی میں بیمار اور مضر صحت مرغی کا گوشت شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ لالچی دکانداروں کا نیٹ ورک پکڑ کر انہیں جیل بھیج دیا گیا ۔

منافع خور دکاندار سرکاری نرخ کے بجائے ۔۔ فی کلو مرغی کا گوشت 80 سے 100 روپے اضافی لے رہے ہیں ۔۔ اور بہانہ ہے پیچھے سے مہنگا ملنے کا ۔

 

یہ پیچھے کون ہیں ؟ آڑھتی ، سپلائیر یا دکاندار ۔ ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی ٹیم نے پوری چین کو پکڑا۔  آڑھتی کا کیا کہنا ہے آپ خود ہی سن لیں ۔

جبکہ مڈل مین کی کہانی کچھ اور ہے۔  مڈل مین کے بعد آتا ہے نمبر دکاندار کا ۔۔ جس کا کہنا ہے کہ بیمارمرغی کی فروخت میں زیادہ فائدہ ہوتا ہے ۔

منافع خور صرف شہریوں کو لوٹ ہی نہیں رہے ۔ بلکہ مضر صحت مرغی کا گوشت فروخت کرکے ان کی صحت سے بھی کھیل رہے ہیں ۔

انتظامیہ نے منافع خور دکانداروں کو بھاری جرمانے کے ساتھ جیل بھیج دیا ہے ۔ سماء

racket

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div