پوسٹم مارٹم : پی پی مخصوص علاقوں میں ترقیاتی کام کراتی ہے، شہریوں کا الزام
پیپلزپارٹی صرف ان علاقوں میں ترقیاتی کام کراتی ہے جہاں سے اسے ووٹ ملتے ہیں۔ ملیر کی یونین کونسل 10 کے رہائشی نے سندھ کی حکمران جماعت پر الزام لگادیا۔
سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے ملیر کے شہریوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جہاں سے ووٹ حاصل کرتی ہے انہیں علاقوں کی گلیوں میں ترقیاتی کام اور سڑکوں پر لائٹس لگواتی ہے۔
یو سی 10 کے ایک مکین نے کرن ناز کو بتایا کہ آپ دیکھ سکتی ہیں کہ ہمارے علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرایا گیا، کیونکہ ہم ایم کیو ایم کو ووٹ دیتے ہیں، جن سڑکوں پر پی پی پی کے ووٹرز رہتے ہیں وہی پکی کی گئی ہیں۔
نواحی علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر جماعت کو صرف اپنے علاقوں کا خیال ہے، شہر کی کسی کو پرواہ نہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ میمن گوٹھ سے آنسو گوٹھ تک حتیٰ کہ داؤد گوٹھ میں ہر سڑک پر سولر اسٹریٹ لائٹس نصب کی گئی ہیں تاہم پیر محفوظ روڈ پر ایک لائٹ بھی نہیں لگائی گئی۔