یورپ کے اعتراضات، امریکا جاسوسی پروگرام پر نظرثانی کو تیار
واشنگٹن: یورپ کے شدید اعتراضات کے بعد امریکا نے اپنے جاسوسی پروگرام پر نظرثانی کی یقین دہانی کرا دی ہے۔۔
محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا ہے کہ امریکا سکیورٹی مقاصد کیلئے اطلاعات جمع کرنے کا کام جاری رکھے گا۔۔۔ تاہم بعض یورپی دوستوں کے اعتراض پر اس کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔
امریکی ترجمان نے اعتراف کیا کہ جاسوسی پروگرام کی رپورٹ منظرعام پر آنے سے امریکا کے جرمنی، اٹلی اور فرانس سمیت کئی قریبی اتحادیوں سے تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔۔ کشیدگی دور کرنے کیلئے اتحادیوں سے بات چیت جاری ہے۔۔۔
امریکا کی جانب یہ وضاحت پینتیس عالمی رہنماؤں کے فون ریکارڈ کرنے کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کی گئی۔۔ ایجنسیز
کے
پر
کو
decision
migrant
sarah
تبولا
Tabool ads will show in this div