واشنگٹن،جاسوسی پروگرام کے خلاف امریکی دارالحکومت میں احتجاج، ریلی
اسٹاف رپورٹ
واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں سیکڑوں افراد نے خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے آن لائن جاسوسی کےخلاف مظاہرہ کیا ۔۔
امریکی خفیہ ایجنسی کا کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن امریکی حکومت اور سیکیورٹی ایجنسیوں کیلئے درد سر بن گیا ۔۔ اسنوڈن کی جانب سے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے آن لائن جاسوسی کے انکشافات کے بعد سیکڑوں شہری کیپیٹل ہل کے باہرجمع ہوئے اور مظاہرہ کیا ۔۔
شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں شہریوں کی جاسوسی کے خلاف نعرے درج تھے ۔۔ شہریوں نے نعرے بھی لگائے اور نگرانی کی پالیسی تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ۔۔
دوسری جانب جرمن چانسلر انجیلا مرکیل کے ٹیلی فون بھی دوہزار دو سے ٹیپ کئے جانے پر یورپی ممالک کی جانب سے غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے ۔۔ سماء
میں
کے
خلاف
امریکی
Gas
islamist
migrant
تبولا
Tabool ads will show in this div