مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبرآگئی

مہنگائی کے مارے شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی۔ رمضان پیکج کے تحت ایک ہزار سے زائد اشیا سستے داموں دستیاب ہوں گی۔

رمضان پیکج کے تحت متوسط اور پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد آٹا، دال، چاول چینی سمیت دیگر اشیا یوٹیلٹی اسٹورز سے کم قیمت میں خرید سکیں گے۔

وفاقی حکومت نے رمضان پیکج کیلئے ایک ارب تہتر کروڑ روپے سبسڈی کی حتمی منظوری دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک ہزار سے زائد اشیاء سستے داموں پر دستیاب ہوں گی۔

جن اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی گئی ہے ان میں آٹا، چینی، تیل و گھی، دالیں، بیسن، کھجور، چاول، دودھ، چائے اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

Utility Stores

ramzan package

subsidy

Tabool ads will show in this div