کارکنوں پرحملہ: عمران خان کا سندھ حکومت سے کارروائی کا مطالبہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کراچی میں پارٹی کارکنوں پر حملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے جلسہ کیمپ پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے حملے کوانتہائی قابل مذمت قراردیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کارکنوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے۔

عمران خان نے معاملے کے حوالے سے مزید لکھا کہ پیپلزپارٹی سندھ میں تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔

واضح رہے کہ 12 مئی کو کراچی کے حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکن گزشتہ رات آمنے سامنے آگئے۔ پی ٹی آئی کا جلسہ کیمپ جلا دیا گیا جبکہ پی پی کی گاڑیاں نذر ااٹش کی گئیں۔ دونوں جماعتوں کے کارکن زخمی بھی ہوئے۔

پی ٹی آئی جلسے کے لئے تیاریاں کررہی ہے لیکن انتظامیہ کو اجازت کیلئے درخواست نہیں دی گئی جبکہ پیپلزپارٹی اپنی درخواست پر کلیئرنس کا انتظار کررہی ہے۔

ڈپٹی کمشنرایسٹ افضل زیدی کے مطابق تحریک انصاف نے جلسے کیلئے درخواست ہی نہیں دی، بارہ مئی کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کے لیے صرف پیپلزپارٹی کی درخواست ملی ہے جوسکیورٹی کلیئرنس کے لئے پولیس کو بھیج دی ہے، لیکن دونوں جماعتیں اسی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے پر بضد ہیں ۔

PTI

IMRAN KHAN

PTI PPP Clash

Tabool ads will show in this div