بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں بس میں آگ لگ گئی،40مسافر ہلاک
ویب ڈیسک:
نئی دہلی : بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں بس اور آئل ٹینکر کے تصادم میں بس میں آگ لگ گئی، جس سے چالیس مسافر زندہ جل گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ بنگلور حیدرآباد ہائی وے پر پیش آیا۔ ضلع محبوب نگر میں آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ بس میں چالیس سے زائد مسافر سوار تھے۔ بعض افراد بس کی کھڑکیاں توڑ کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ بیشتر مسافروں کا تعلق حیدرآباد سے بتایا جاتا ہے۔
بس سے ڈرائیور اور ہیلپر سمیت سات افراد باہر نکلنے میں کامیاب ہو سکے۔ جب آگ لگی تو اس وقت ایئر کنڈیشن بس میں سوار زیادہ تر لوگ سو رہے تھے اور کسی کو بھاگنے کا موقع نہیں مل سکا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ آگ لگنے کی صحیح وجہ تو ابھی نہیں معلوم، لیکن بظاہر بس کی ایندھن کی ٹنکی سڑک پر موجود کسی رکاوٹ سے ٹکرائی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ سماء