بھارت: اترپردیش میں بس حادثہ، 45 افراد ہلاک
اسٹاف رپورٹ
نئی دہلی : بھارتی ریاست اتر پردیش میں بس حادثے میں ہلاکت ہونے والے افراد کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔
اترپردیش پولیس کے مطابق بس حادثہ ضلع محبوب نگر کے علاقہ كوتھا كوٹا میں صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا، بس کی ایندھن کی ٹنکی سڑک پر موجود ایک رکاوٹ سے ٹکرائی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔
بس حادثے کے وقت مسافر سو رہے تھے جس کے باعث کسی کو جان بچانے کا موقع نہ مل سکا، پرائیوٹ کمپنی کی یہ بس بنگلور سے حیدرآباد دکن جارہی تھی، جس میں 49 مسافر سوار تھے۔ سماء