شام کے تمام کیمیائی ہتھیار تلف کردیئے گئے، واچ ڈاگ کا دعوٰی

اسٹاف رپورٹ


 


نیویارک : نوبل انعام یافتہ کیمیائی ہتھیاروں کی واچ ڈاگ نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے تمام اعلان کردہ کیمیائی ہتھیار اور آلات تباہ کردیئے۔ 


واچ ڈاگ نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی سے متعلق دستاویز جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیار بنانے والی تنصیبات اور آلات تباہ کردئیے گئے ہیں۔


واچ ڈاگ نے کیمیائی ہتھیاروں کی 23 میں سے 21 تنصیبات کا معائنہ کیا،  دستاویز کے مطابق 2 تنصیبات کے آلات بھی پہلے ہی دیگر تنصیبات کو منتقل کردئیے گئے تھے۔


امریکا اور روس کے معاہدے کے تحت یکم نومبر تک شام کو کیمیائی ہتھیار تیار کرنے والی تنصیبات تباہ کرنی تھیں، 2014ء کے وسط تک شام کو تمام کیمیائی ذخائر بھی تلف کرنے ہوں گے۔ سماء

کے

کا

vaccines

mistake

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div