آفاق احمد نے نئے صوبے کا مطالبہ کردیا
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے بعد مہاجر قومی موومنٹ نے لیاقت آباد میں میدان سجایا، آفاق احمد نے نئے صوبے کا مطالبہ کرديا۔
مہاجر قومي موومنٹ نے کراچي ميں لياقت آباد فلائي اوور پر پاورشو کیا، مہاجر قومي موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے جلسے سے خطاب میں نئے صوبے کے قيام کا مطالبہ کردیا، پاکستان مخالف نعرہ لگانے والوں کو لٹکانے کا مطالبہ کیا۔
آفاق احمد نے کہا کہ تیس سال اقتدارمیں رہنے والوں نے کوٹہ سسٹم ختم کیوں نہیں کرایا؟ آج پھر مہاجروں کو دھوکا دینے کی کوشش جاری ہے۔
آفاق احمد نے پيپلز پارٹي پر خوب تنقيد کے تير برسائے ساتھ ہی عمران خان کو بھي آرہے ہاتھوں لے ليا۔
جلسے کے دوران کارکنان نے ميڈيا نمائندوں سے بدتميزي کي، جس پر مہاجر قومي موومنٹ کے چيئرمين آفاق احمد اور سينئر قيادت نے معافي مانگي۔