بولیویا،چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار،8افرادہلاک
اسٹاف رپورٹ
بولیویا : بولیویا کے شمال مشرقی علاقے صوبے میں چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے میں آٹھ افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
بولیوین حکام کے مطابق یہ حادثہ اتوار کی شام اس وقت پیش آیا جب ایک چھوٹے طیارے کو فنی خرابی کے باعث ہوائی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی، جس کے بعد دھماکا ہوا۔ طیارے میں سوار آٹھ افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں بولیویا کے تین سرکاری حکام بھی شامل ہیں۔ سماء