احسن اقبال پر حملے کیخلاف ن لیگی کارکنوں کا مظاہرہ

نارووال میں احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کیخلاف مسلم لیگ ن کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے، ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نارووال میں کارنر میٹنگ سے خطاب کے بعد واپس جارہے تھے کہ مقامی شہری عابد حسین نے ان پر فائرنگ کردی، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء کے دائیں بازو میں ایک گولی لگی جس پر انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا، ڈی پی او نارووال کے مطابق وفاقی وزیر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کیخلاف نارووال میں مسلم لیگ ن کے کارکنان سڑکوں پر آگئے، ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی، واقعے کیخلاف نعرے لگائے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا، مظاہرین کچھ دیر بعد ہی پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

وزیر داخلہ احسن اقبال پر اس سے قبل بھی جوتے سے حملہ کیا جاچکا ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت کو قادیانیوں سے متعلق آئین میں تبدیلی پر شدید تنقید اور عوامی غصے کا سامنا ہے۔

PUNJAB

INTERIOR MINISTER

Abid Hussain Arrest

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div