ہمارا مقابلہ لاڈلے اور زرداری سے نہیں، نواز شریف

نواز شريف کہتے ہيں انہيں پنجاب کے سوا کہيں نيا پاکستان نظر نہيں آيا، مانسہرہ ميں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان اور آصف زرداری کو بھی شديد تنقيد کا نشانہ بنايا، بولے خيبرپختونخوا اور سندھ ميں پرانے پاکستان کی تصوير نظر آتی ہے، نواز شريف کا مقابلہ لاڈلے اور زرداری سے نہيں ہے۔

مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف ایک بار پھر پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سربراہان پر گرجے برسے، بولے کہ کہتے تھے ہم نيا پاکستان بنائيں گے، ميں نے ہر طرف ديکھ ليا کہيں نيا پاکستان نظر نہيں آيا، کے پی کے شہباز شريف کے پاس ہوتا تو نقشہ بدل چکا ہوتا، پنجاب ميں ايک نيا پاکستان نظر آتا ہے، خیبرپختونخوا اور سندھ ميں پرانے پاکستان کی تصوير نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری صاحب آپ کو بھی شکست ہوگی، ہمارا مقابلہ لاڈلے اور زرداری سے نہيں، لاڈلے کو پاکستانی قوم مسترد کرچکی۔ نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ مانسہرہ بين الاقوامی تجارت کا مرکز بننے والا ہے۔

وہ بولے کہ بيٹے سے تنخواہ نہ لينے پر چھٹی کردی گئی، عمران خان نے خود کہہ ديا نواز شريف کا فيصلہ کمزور فيصلہ ہے،  اس فيصلے کو اسمبلی ميں جا کر بدلنا ہوگا، فيصلے کی تبديلی کیلئے عوام کا ووٹ چاہئے، آئندہ اليکشن ميں ہميں اور زيادہ ووٹ مليں گے، کوئی طاقت آپ کا سر نہیں جھکا سکتی، مجھے جیل میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، 70 سال سے کسی وزیراعظم کو اپنی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی، آئندہ 70 سال رسوائی والے نہيں، عزت والے ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا ہے کہ موٹر وے چند ماہ میں ایبٹ آباد تک پہنچنے والی ہے، کوشش ہوگی کہ اسے مانسہرہ تک پہنچائیں، آج لوگ بے روزگار ہیں، ہاتھوں میں ڈگریاں لیکر گھوم رہے ہیں، کراچی کو ن  ليگ نے امن کا گہوارہ بنايا، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ کر پھينک ديا۔

PTI

KPK

PUNJAB

IMRAN KHAN

ASIF ZARDARI

development

Panama

Mansehran

Tabool ads will show in this div