وزیرستان،پاک افغان بارڈر پر128کلومیٹر تنصیب کا کام مکمل

وانا/میرانشاہ: وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر ايک سو اٹھائيس کلومیٹر باڑ کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، جس سے دہشت گردی اور دراندازی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔

شمالی وزيرستان میں80 کلوميٹر سرحد باڑ لگا کر، جب کہ جنوبی وزیرستان میں48کلومیٹر سرحد باڑ لگا کر محفوظ بنائی گئی ہے۔ یہ اقدام افغانستان سے ملحقہ سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے کیا گیا ہے، تاکہ سرحد پر دہشت گردوں کی دراندازی کو روکا جا سکے۔

 

پاک افغان سرحد پر نظر رکھنے کیلئے تکنیکی نگرانی کا نظام بھی وضع کیا گیا ہے، جس کے تحت رات کو دیکھنے والے آلات ،اور ریڈار سسٹم اور دور بینوں کے ذریعے سرحد کی نگرانی کا عمل مزید سخت کردیا گیا ہے۔

 

حکام کے مطابق افغانستان سے متصل سرحد پر اب تک 209کلومیٹر باڑ لگائی گئی ہے، جب کہ اس سال کے آخر تک پانچ سوکلومیٹر سرحد کو محفوظ بنایا جائے گا۔

     

دسمبر 2019ء میں830کلومیٹر باڑ لگا کر منصوبہ مکمل کیا جائے گا، جس پر بارہ ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

ZARB E AZB

PAK AFGHAN BORDER

Tabool ads will show in this div