شام میں پولیو وائرس پاکستان سے آیا،اقوام متحدہ کا دعویٰ

اسٹاف رپورٹ
نیویارک : اقوام متحدہ کی تنظیموں نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں موجود پولیو کا وائرس پاکستان سے آیا ہے۔

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت اور بچوں کے لیے کام کرنے والی تنظیم یونیسیف کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ سے سامنے آیا ہے کہ شام میں پولیو کا وائرس پاکستان سے آیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے مزید ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

اقوام متحدہ نے پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد مشرق وسطٰی میں پولیو مہم کا اعلان کیا ہے جس میں سات ممالک کے دو کروڑ بچوں پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ سماء

میں

کا

سے

Report

jirga

brown

mistake

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div