مہاجر قومی موومنٹ آج لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسہ کرے گی
پيپلز پارٹي اور ايم کيو ايم پاکستان کے بعد مہاجر قومي موومنٹ آج لياقت آباد فلائي اوور پر جلسہ کرے گی۔
مہاجر قومي موومنٹ کے چيئرمين آفاق احمد کہتے ہيں کہ اليکشن ميں لوگ مہاجر جذبات سے کھیلتے ہیں، ہمارا اجتماع مہاجر عوام میں اتحاد کو فروغ دے گا۔
مہاجر قومي موومنٹ کے چيئرمين آفاق احمد نے لياقت آباد میں کيمپس کا دورہ کيا اور جلسے کے انتظامات کا جائزہ ليا۔ آفاق احمد نے شہدا کي قبروں پر حاضري بھي دی۔ سماء