ایٹمی پروگرام پر ایران اور عالمی طاقتوں کے مذاکرات بلا نتیجہ ختم

اسٹاف رپورٹ
جینوا: ایران کے ایٹمی پروگرام پر تہران اور چھ عالمی طاقتوں کے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔ فریقین نے مستقبل میں پیش رفت کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ادھر ایران نے میزائل ڈیفنس سسٹم صیاد ٹوکا افتتاح کردیا۔
 
ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مذاکرات اور ایٹمی پروگرام  پر بات نہ بن سکی۔ جنیوا میں ہونے والی بات چیت بے نتیجہ ختم ہوگئی، تاہم فریقین مستقبل میں بات چیت جاری رکھنے پر مان گئے۔ یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کہتی ہیں مذاکرات دس روز بعد پھر شروع ہوں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بھی اگلے مرحلے میں معاملات کے حل کے لئے پرامید ہیں، امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان اختلافات کم ہوئے ہیں۔

دوسری جانب  ایران نے اپنی جنگی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرنے کے لیے صیاد ٹو نامی نئے اینٹی میزائل سسٹم کا افتتاح کردیا۔ ایرانی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ صیاد ٹو میزائل سسٹم ،کروزمیزائل، بمبار طیاروں، ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سماء

اور

کے

پر

بلا

CII

channel

migrant

fia

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div