چیف جسٹس نے خاران میں چھ مزدوروں کے قتل پر ازخود نوٹس لے لیا۔۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے آئی جی اورچیف سیکرٹری بلوچستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئےذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق ضلعی چئیرمین خاران کو تاحال بازیاب نہیں کروایا جاسکا حالانکہ خاران کے ضلعی چئیرمین ڈیڑھ سال قبل اغوا ہوئے تھے جب کہ کوئٹہ چرچ حملے کے متاثرین کوبھی اب تک امداد نہیں ملی جب کہ سترہ دسمبر دوہزار سترہ کو کوئٹہ میں چرچ پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد وفاقی اور بلوچستان حکومت نے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا تھا لیکن تاحال متاثرین کو کسی قسم کی امداد نہ مل سکی۔
ازخود نوٹس کی سماعت گیارہ مئی کو کوئٹہ رجسٹری میں ہوگی۔