فلپائن: سمندری طوفان ہئی آن سے 20 صوبے متاثر، ہلاکتیں 10 ہزار سے بڑھ گئیں

اسٹاف رپورٹ


منیلا : فلپائن میں سمندری طوفان ہئی آن سے 20 سے زائد صوبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، لاشوں سے اٹھنے والے تعفن کے باعث بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔


فلپائن میں تاریخ کے بدترین طوفان نے شہر کے شہر تلپٹ کردیئے، سمندری طوفان ہئی آن میں سب سے زیادہ تباہی ٹیکولوبان شہر میں ہوئی، طوفان سے ہلاکتیں اس قدر ہیں کہ لاشیں سمیٹنا تو دور کی بات گننا بھی مشکل ہوگیا ہے، ایک اندازے کے مطابق 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور کئی لاکھ متاثر ہوئے ہیں۔


مقامی انتظامیہ کے مطابق ملبے کا ڈھیر بنے مکانوں اور تنکوں کی صورت بکھرے جھونپڑوں میں لاشوں کے ڈھیر ہیں، جن سے اب تعفن اٹھنا شروع ہوگیا جبکہ اس سے بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔


طوفان میں زندہ بچ جانے والوں کی زندگیاں بھی خطرے سے خالی نہیں، بے گھر افراد تباہ شدہ مکانات کے ڈھانچوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، بارش  اور سرد موسم نے متاثرین کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔


جمعہ کو فلپائن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والے طوفان ہئی آن کو تاریخ کا ہولناک ترین طوفان قرار دیا جارہا ہے، بحرالکاہل سے اٹھنے والے طوفان میں ہوا کی رفتار 389 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی اور اس کے سبب 15 میٹر اونچی لہریں ساحل سے ٹکرائیں۔


حکام کے مطابق طوفان سے 20 سے زائد صوبے متاثر ہوئے، ان میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جو گزشتہ ماہ آنے والے زلزلے کی تباہی سے سنبھلنے کی کوشش کررہے تھے۔ سماء

سے

sahir lodhi

unicef

grenades

satire

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div