پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

لندن میں گر کر زخمی ہونے والے  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

لندن انڈر گراؤنڈ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر دو مئی کوگر کر زخمی ہونے والے پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری ویل چیئر پر بیٹھ کر اسپتال سے باہر نکلے۔

 

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نعیم بخاری کے ہاتھ اور آنکھ پر چوٹوں کے واضح نشانات نظر آ رہے ہیں۔

               

واضح رہے کہ حادثے کے بعد نعیم بخاری کو لندن کے سینٹ میریز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم چوٹیوں کی مرہم پٹی وقفے وقفے سے ہوتی رہے گی۔

PTI

FOOTAGE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div