کیمرون اوباماملاقات،ایرانی جوہری پروگرام وشامی صورتحال پرگفتگو
اسٹاف رپورٹ
واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے درمیان ایران کے ایٹمی پروگرام، شام کی صورت حال اور افغانستان کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ براک اوباما نے پاک افغان مذاکرات میں ڈیوڈ کیمرون کے کردار کو سراہا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما نے برطانوی وزیراعظم سے ایران کے ایٹمی پروگرام پر عالمی طاقتوں اور تہران کے مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں سربراہان مملکت نے افغانستان سے انخلا کے سلسلے میں پینٹاگون اور افغان حکومت کے مجوزہ معاہدے پر بھی غور کیا۔ امریکی صدر نے اس موقع پر لندن میں پاک افغان مذاکرات کیلئے ڈیوڈ کیمرون کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر شام کے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی اور تین سالہ خانہ جنگی کے خاتمے پر بھی بات چیت کی۔ سماء