ورلڈ ٹریڈ سینٹر دوبارہ تعمیر، گراؤنڈ زیرو پھر آباد ہوگیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


نیویارک : نائن الیون حملوں ميں تباہ ہونیوالا نیویارک کا گراؤنڈ زیرو پھر آباد ہوگیا، گراؤنڈ زیرو پر بننے والے ون ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو امریکا کی بلند ترین عمارت قرار دیا گیا ہے۔


نیویارک میں 2001ء میں دہشت گردی کا نشانہ بن کر ملبے کا ڈھیر ہونے والا ورلڈ ٹریڈ سینٹر ایک بار پھر بلندیوں کو چھو رہا ہے، یہ وہی مقام ہے جہاں 12 سال پہلے مٹی اور ملبے کے سوا کچھ نہیں بچا تھا، لیکن وقت نے مرہم کا کام کیا اور ایک دہائی سے زیادہ عرصہ بعد عمارت کی شان و شوکت پھر لوٹ آئی ہے۔


گراؤنڈ زیرو پر بننے والے 1776 فٹ بلند ون ورلڈ ٹریڈ ٹاور کو امریکا کی ٹال بلڈنگز اینڈ اربن ہیبیٹیٹ کونسل نے ملک کی بلند ترین عمارت قرار دیا ہے۔


گراونڈ زیرو پر مزید 3 عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں، ون ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو 2014ء میں عوام کیلئے کھولا جائے گا جبکہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر فور کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ سماء

دوبارہ

flies

Tabool ads will show in this div