کالعدم طالبان مذاکراتی ٹیم جلد وزیرستان جائیگی،مولانایوسف

ویب ڈیسک:
اسلام آباد : کالعدم طالبان مذاکراتی ٹیم کے رابطہ کار مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ ان کا ابھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے نگران کمیٹی سے رابطہ نہیں ہوا، مذاکراتی ٹیم دو سے تین روز میں وزیرستان جاسکتی ہے۔

سماء سے خصوصی گفت گو میں مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے امن مذاکرات کیلئے نامزد ٹیم کا طالبان نگران کمیٹی سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔ مذاکراتی ٹیم دو سے تین روز میں وزیرستان جاسکتی ہے۔ وزیرستان جانے کیلئے ہیلی کاپٹر یا کوئی اور ذریعہ استعمال کریں گے۔ وزیراعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات وزیرستان سے واپسی پر ہوگی۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹیم کالعدم طالبان کمیٹی کے مطالبات پر آج سفارشات تیار کرے گی۔ سماء

missiles

Benazir

residents

Tabool ads will show in this div