شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا

سندھ میں لوگ گرمی سے مررہے ہیں جبکہ بالائی علاقوں اور وسطی پنجاب میں موسم مہربان ہے، مگر حکومت پھر بھی لوڈ شیڈنگ اور شارٹ فال پر قابو پانے میں ناکام ہے، نواز شریف نے وزیراعظم کو لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ہدایت کردی ۔

سخت گرمی میں بھی ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا، دو روزہ بندش کے بعد چشمہ پاور پلانٹ بھی بحال ، سسٹم میں مزید 1230 میگا واٹ بجلی شامل ہوگئی ، شارٹ فال پھر بھی صرف 400 کی کمی کے ساتھ 4100 میگاواٹ تاہم لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی 10 سے 12 گھنٹے برقرار ہے ۔

این ٹی ڈی سی کے مطابق بجلی کی طلب 19600 جبکہ پیدوار 15 ہزار 5 سو میگاواٹ ہے، جس میں سے 2 ہزار 5 سو میگاواٹ پن بجلی سے، 41 سو میگاواٹ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے اور 8 ہزار 9 سو میگاواٹ نجی شعبے کے بجلی گھروں سے حاصل کی جا رہی ہے۔

 

اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پارٹی قائد نواز شریف کی اہم بیٹھک میں بھی بجلی بحران ہی کے ہی چرچے ملاقات نگران وزیراعظم اور فاٹا اصلاحات کے معاملے میں پیشرفت پر غور کیلئے تھی ، جس میں میاں نوازشریف نے وزیراعظم شاہد خاقان پر زور دیا کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

load shedding

short fall

NTDC

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div