رمضان میں پھل اور سبزیوں کی قلت کا خدشہ

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/Khi-Mandi-Sot-02-05-18-MOR.mp4"][/video]

رمضان میں کراچی والوں کے سر ایک اور خطرہ منڈلانے لگا، پانی اور بجلی پہلے سے نہیں، اب پھل فروٹ بھی نہیں ملیں گے، بجلی کی بندش سے پریشان سبزی اور فروٹ منڈی کی انتظامیہ نے ہڑتال کی دھمکی دیدی، کے الیکٹرک کو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے یکم رمضان کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔

نمائندہ سماء کے مطابق کراچی کی سبزی اور فروٹ منڈی انتظامیہ نے بجلی بحال نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال کی دھمکی دے دی۔ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے 6 ماہ سے بجلی کاٹی ہوئی ہے۔

آصف احمد نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے معاہدہ کيا تھا کہ ايک ماہ ميں بجلی کے ميٹر لگائيں گے تاہم 4 ماہ گزر گئے اب تک ميٹر نہيں لگے، ہم 16 ماہ قبل کے الیکٹرک کو 9 کروڑ 50 لاکھ روپے ادا کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کا اطلاع کرچکے ہیں کہ فروٹ اور سبزی منڈی کے تاجروں کے مطالبات نہ مانے گئے تو یکم رمضان المبارک کو سبزی منڈی بند کردیں گے۔

KElectric

Loadshedding

Vegetable

Power Cut

Tabool ads will show in this div